لاہور: (دنیا نیوز) شہباز شریف کی مشکلات میں اضافہ، آمدن سے زائد اثاثہ جات اور لاہور ویسٹ مینجمنٹ کرپشن کیسز کا معاملہ، نیب نے بڑا فیصلہ کر لیا، نیب ٹیم شہباز شریف کے گھر ان سے تحقیقات کے لئے جائے گی۔
شہباز شریف کو نیب نے آج 23 اگست کو صبح 11 بجے طلب کر رکھا تھا لیکن انہوں نے طبیعت ناسازی کے باعث آنے سے انکار کیا تاہم سوالات کے جوابات نیب کو بھجوا دیے تھے۔
نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے معاملات کا جائزہ لینے کے بعد ان کے گھر جانے کی تجویز دی جس کے بعد ڈی جی نیب لاہور کی سربراہی میں ریجنل بورڈ کا اجلاس ہوا اور فیصلہ کیا گیا کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم 29 اگست صبح 11 بجے شہباز شریف کے گھر 96 ایچ ماڈل ٹاؤن جا کر ان سے تحقیقات کرے گی تاکہ بروقت کیس کو مکمل کیا جا سکے۔