اسلام آباد: (دنیا نیوز) سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) قوانین کا ازسرنو جائزہ لینے کا فیصلہ بدنیتی پر مبنی ہے۔
رضا ربانی نے الزام عائد کیا ہے کہ وفاقی کابینہ کا فیصلہ سیاسی افراد کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کی کوشش ہے۔ مجوزہ ترمیم میں کہا گیا ہے کہ صرف سیاسی افراد کو ہی خصوصی قانون اور خصوصی عدالتوں کا سامنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر باقی اداروں کے افراد کا احتساب ان کے ساتھی کرتے ہیں تو پارلیمنٹ ارکان کا احتساب بھی پارلیمانی کمیٹی کرے۔ اس کا حل یہ ہے کہ وفاقی کمیشن برائے احتساب قائم کیا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ جہاں سب کے لیے ایک قانون ہو، وفاقی کمیشن برائے احتساب معاشرے کے ہر طبقے کا بلا تفریق احتساب کرے۔