اسلام آباد: (دنیا نیوز) احتساب عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کو جیل میں اے کلاس کی سہولیات فراہم کرنے سے متعلق درخواست مسترد کر دی۔
وکیل فاروق ایچ نائیک اور سردار لطیف کھوسہ نے احتساب عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ آصف زرداری اور فریال تالپور کو جیل میں اے کلاس کی سہولت فراہم کی جائیں جبکہ فریال تالپور کا سندھ اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے راہداری ریمانڈ منظور کیا جائے۔ نیب نے درخواستوں کی مخالفت کی۔
عدالت نے جیل میں اے کلاس سہولیات فراہمی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ملزمان کو ذاتی خرچ پر اضافی سہولیات فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالتی فیصلے کے تحت ملزمان کو اب اپنے خرچ پر جیل میں اے سی، فریج، ٹی وی، ریڈیو، آئی پیڈ، ککر، ٹوسٹر، ٹارچ، استری اور اٹینڈنٹ رکھنے کی اجازت ہوگی۔