جعلی اکاؤنٹس کیس: جلد سماعت کیلئے زرداری، تالپور کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر

جعلی اکاؤنٹس کیس: جلد سماعت کیلئے زرداری، تالپور کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر

دنیا نیوز کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور نے کیس کی جلد سماعت کے لیے درخواست سپریم کورٹ میں دائر کر دی۔

درخواست میں آصف زرداری اور فریال تالپر نے مقدمہ کراچی سے اسلام اباد منتقل کرنے کے سندھ ہائی کورٹ کے حکم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا اور اپیلوں پرسماعت آئندہ ہفتے مقرر کرنیکی استدعا کی گئی۔

یاد رہے کہ ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل مئی 2019 سے زیر التوا ہے، درخواست سینئر وکیل فاروق نائیک کے توسط سے دائر کی گئی ہے۔