فریال تالپور کی پروڈکشن آرڈر پر عملدرآمد کیلئے عدالت میں درخواست دائر

فریال تالپور کی پروڈکشن آرڈر پر عملدرآمد کیلئے عدالت میں درخواست دائر

سابق صدر آصف علی زرداری کی ہمشیرہ اور پی پی کی سندھ اسمبلی کی رکن فریال تالپور نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے کہ پروڈکشن آرڈر پر سندھ اسمبلی اجلاس میں شرکت کی اجازت نہیں دی جا رہی، اسلام آباد ہائیکورٹ جیل سے سندھ اسمبلی بھیجنے کا حکم دے۔

درخواست میں فریال تالپور کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ سندھ اسمبلی کی رکن ہوں، اجلاس جاری ہے جس میں شرکت کرنا چاہتی ہوں، سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو سندھ اسمبلی بھیجنے کا حکم دیا جائے۔ درخواست میں پنجاب کے چیف سیکرٹری، ہوم سیکرٹری اور آئی جی جیل خانہ جات کو فریق بنایا گیا ہے۔