لاہور: (دنیا نیوز) قومی احتساب بیورو (نیب) نے چودھری شوگر ملز کیس میں سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے خلاف بھی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
ذرائع کے مطابق نیب لاہور نے نواز شریف کو چودھری شوگر ملز کیس میں شامل تفتیش کرتے ہوئے انھیں جیل میں سوالنامہ بھجوا دیا ہے۔ ٹیم نے کوٹ لکھپت جیل سپریٹنڈنٹ کو سوالنامہ وصول کروایا جو انہوں نے نواز شریف کو دیدیا۔
دنیا نیوز ذرائع کا کہنا ہے کہ بیرون ممالک سے آنیوالی ٹی ٹی کی رقم نواز شریف کے اکاؤنٹ میں بھی گئی۔ نواز شریف سے بیرون ملک سے آنیوالی ٹی ٹی سے متعلق تفصیلات اور تمام اثاثہ جات کی تفصیلات بھی مانگی گئی ہیں۔