اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا ہے کہ میگا کرپشن کے وائٹ کالر مقدمات اولین ترجیح ہیں۔ قومی احتساب بیورو نے قیام سے اب تک تین سو چھبیس ارب روپے قومی خزانے میں جمع کروائے۔
چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے اعلان کیا ہے کہ عوام کی لوٹی گئی رقم جلد عوام کو واپس کریں گے۔ انہوں نے 900 ارب روپے کے میگا کرپشن مقدمات کو انجام تک پہنچانے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کرپشن سے پاک پاکستان نیب کا ایمان قرار دیا۔
چیئرمین قومی احتساب بیورو کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 20 ماہ میں نیب نے قومی خزانے میں 71 ارب روپے جمع کرائے ہیں۔ بدعنوانی کے 600 ریفرنسز احتساب عدالتوں میں دائر کئے گئے۔ 900 ارب مالیت کے 1 ہزار223 ریفرنس زیر سماعت ہیں۔ میگا کرپشن کے مقدمات منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔