لاہور: (دنیا نیوز) چیئرمین نیب کے زیر صدارت لاہور آفس میں اجلاس ہوا جس انھیں شریف خاندان کے خلاف مقدمات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے دائرہ کار مزید وسیع کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ وائٹ کالر مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا ترجیح ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی سربراہی میں اجلاس نیب لاہور آفس میں اڑھائی گھنٹے تک جاری رہا۔ اجلاس میں وائٹ کالر کرائم اور میگا کرپشن کیسز کی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔
جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے بریفنگ کے بعد نیب لاہور کی کارکردگی کی تعریف کی، انہوں نے ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔
اجلاس میں پنجاب کی ہاؤسنگ سوسائٹیز سے متعلق کیسز کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین نیب جاوید اقبال نے مزید کئی میگا کرپشن کیسز کی تحقیقات کا حکم دیدیا ہے۔ انھیں شریف خاندان کے خلاف جاری کیسز پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، انہوں دائرہ کار مزید وسیع کرنے کا حکم دیا۔
چیئرمین جاوید اقبال نے اس موقع پر کہا کہ تمام کیسز میں میرٹ اور شفافیت کو ترجیح دیں گے۔ نیب ٹھوس شواہد کی بنیاد پر میرٹ پر کیسز منطقی انجام تک پہنچانے پر یقین رکھتا ہے۔ میگا کرپشن کے وائٹ کالر مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا ترجیح ہے۔
انہوں نے کہا کہ نیب نے گزشتہ 20 ماہ میں 71 ارب روپے بدعنوان عناصر سے برآمد کئے۔ ہاؤسنگ سوسائٹیز مالکان سے لوٹے ہوئے اربوں روپے برآمد کرکے متاثرین کےحوالے کئے ہیں۔