سکھر: (دنیا نیوز) نیب سکھر نے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ کیخلاف باضابطہ طور پر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
دنیا نیوز کے مطابق تحقیقات کے لیے نیب سکھر نے ڈپٹی کمشنر دادو کو خط جاری کر دیا ہے۔ نیب کی جانب سے جاری کردہ لیٹر میں خورشید شاہ کی اہلخانہ کے ہمراہ تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔ یہ لیٹر اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت جاری کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق جاری کردہ لیٹر میں پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور انکی دونوں اہلیہ، بیٹے، بیٹیوں، بھتیجوں کی جائیداد کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر دادو سے خورشید شاہ اور انکے اہلخانہ کی 5 روز کے اندر جائیداد کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق خورشید شاہ کی طلبی کیلئے اجازت مانگی گئی ہے،اجازت ملنے پر طلب کیا جائے گا۔ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ سیّد اویس قادر شاہ اور ان کے فرزند جنید قادر کی جائیداد کی بھی تفصیلات مانگی گئی ہیں۔ سندھ اور پنجاب کے مختلف اضلاع، محکمہ جنگلات کے حکام کو بھی خط لکھ کر تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔