اپوزیشن کیلئے ایک پیج پر ہونے کے علاوہ دوسرا راستہ نہیں: خورشید شاہ

Last Updated On 20 May,2019 02:44 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) خورشید شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان تیل نکلنے کے دعوے کر رہے ہیں، عوام کا تیل اتنا نکل چکا ہے حکومت اسے ایکسپورٹ کرسکتی ہے، اپوزیشن کیلئے ایک پیج پر ہونے کے علاوہ دوسرا راستہ نہیں۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا عمران خان نے معیشت کو ایسی جگہ پہنچا دیا جو سب کیلئے چیلنج ہے، موجودہ حالات میں تمام سیاسی جماعتوں کو سر جوڑ کر بیٹھنا ہوگا۔ انہوں نے کہا واقعی تبدیلی آگئی ہے، ماضی میں بجٹ آئی ایم ایف کی مشاورت سے بنتا تھا، اب ملک کا بجٹ آئی ایم ایف خود بنا رہی ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ کیا گیا معاہدہ پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا عمران خان کا ایجنڈا عوام کو تباہ و برباد کر کے حکومت کرنے کا ہے، معیشت کی خراب صورتحال حکومت کی ناکامی ہے، حالات کی بہتری کی بات کر رہے ہیں خراب کرنے کی نہیں، حکومت کو چلانا سلیکٹڈ شخص کا نہیں سیاست دانوں کا کام ہے۔
 

Advertisement