اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین نیب نے خورشید شاہ اور سابق گورنر خیبرپختونخوا مہتاب خان کے خلاف انکوائری کی منظوری دے دی۔
چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت ایگزیکٹوبورڈ کا اجلاس ہوا جس میں مختلف انکوائریز کی منظوری دی گئی۔ نیب اعلامیے میں کہا گیا کہ احتساب سب کے لیے کی پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہیں۔