واشنگٹن: (دنیا نیوز) مسئلہ کشمیر پر پاکستان کو بڑی کامیابی مل گئی۔ امریکہ نے بھارت سے کرفیو اٹھانے کا مطالبہ کر دیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق امریکا نے کہا ہے کہ کشمیریوں پر لگائی گئی پابندیاں فوری طور پر ہٹائی جائیں۔ ایلس ویلز کا کہنا تھا امریکہ کو جموں و کشمیر میں بڑے پیمانے پر سیاست دانوں کی نظر بندیوں پر تشویش ہے، ہم امید کرتے ہیں کہ کشمیر میں جلد از جلد پابندیاں ختم کی جائیں گی۔
ایلس ویلز نے کہا کہ کشمیر سے حراست میں لیے گئے افرد کو آزاد کیا جائے، اگر دونوں فریقین نے کہا تو ٹرمپ ثالثی کیلئے تیار ہیں۔