بیجنگ: (دنیا نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے، دورے کے دوران چین کی عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے ہیں۔ دورے کے دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ چین کی عسکری قیادت پیپل زلبریشن آرمی کے کمانڈر جنرل ہان ویگیو، سنٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین جنرل ژو قلیانگ اور کمانڈر سدرن تھیٹر کمانڈ ایڈمرل یوآن یوبئے سے ملاقاتیں کریں گے۔
COAS arrived China on official visit. COAS will meet Chinese mil leadership including PLA Army Commander, Vice Chairman of the Central Military Commission & Commander Southern Theater Command. COAS will also join PM for meeting with Chinese PM and President.
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) October 7, 2019