بیجنگ: (دنیا نیوز) وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ دورہ چین میں وزیراعظم عمران خان کی تقریر کا محور کشمیر تھا۔ انہوں نے چینی قیادت کو کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا۔
دنیا نیوز کے پروگرام ”دنیا کامران خان کیساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ دورہ چین کے دوران ریکوڈک منصوبے میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے جبکہ تھرکول منصوبے پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی۔
انہوں نے بتایا کہ ایم ایل ون منصوبہ طے ہو گیا ہے جس میں تمام پاکستانی قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جبکہ سی پیک میں رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے اتھارٹی بنا دی گئی ہے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے چینی صدر سے کشمیر میں کرفیو اٹھانے پر بات کی۔ چین نے کہا کشمیر مسئلے پر پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ چینی صدر بھارت جانے سے پہلے سول اور ملٹری قیادت کو اعتماد میں لینا چاہتے تھے۔ شی جن پنگ کا دورہ بھارت صرف ایک دن کا ہوگا۔