لاہور: (دنیا نیوز) شیخ رشید نے کہا ہے کہ آرٹیکل 149 کا معاملہ سنجیدہ ایشو ہے، اب تک کابینہ میں نہیں آیا، عثمان بزدار کہیں نہیں جا رہے، کشمیر کاز پر تمام جماعتیں ایک پیج پر ہوں گی۔
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا 40 فیصد سے کم آمدن والی ٹرینیں بند کریں گے، ماضی میں ریلوے میں گروپنگ سے نقصان ہوا، اسرائیل کے ساتھ تعلقات بحالی کی کوئی تجویز نہیں، وزیراعظم کی قیادت میں کشمیریوں کا کیس لڑ رہے ہیں، نواز شریف، آصف زرداری مولانافضل الرحمان کا ساتھ نہیں دینگے، آرٹیکل 149 ابھی تک کابینہ اجلاس میں نہیں آیا، کراچی پر اقدامات سمیت گورنر راج کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔
شیخ رشید کا کہنا تھا موسم کے ساتھ ساتھ سیاست بدل رہی ہے، مودی نے کشمیر میں خون اور آگ کی کہانی شروع کی ہوئی ہے، اگر بھارت نے حملہ کیا تو ہمیں پتہ ہے کہ کتنا مصالحہ استعمال کرنا ہے، مودی نے جو بلنڈر کیا وہ پاکستان اور کشمیریوں کے حق میں جائے گا، شہباز شریف دوبارہ میدان میں آ گئے ہیں۔