آزادی مارچ (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی میں فساد کا باعث بن گیا ہے، فردوس عاشق اعوان

Last Updated On 10 October,2019 09:51 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ قمر زمان کائرہ اور مولا بخش چانڈیو کے بیانات مختلف ہیں۔ شہباز شریف فیصلے کیلئے کمیٹی کا اعلان کرتے ہیں تو داماد بازی لے جاتا ہے۔

معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ 27 اکتوبر کو کشمیری بھارتی غاصبانہ قبضے کیخلاف یوم سیاہ مناتے ہیں۔ فضل الرحمان اس دن کو انتشار پر مبنی مارچ سے سبوتاژ نہ کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ آزادی مارچ (ن) لیگ اورپیپلز پارٹی میں فساد کا باعث بن گیا ہے۔ قمر زمان کائرہ اور مولا بخش چانڈیو کے بیانات مختلف ہیں۔ شہباز شریف فیصلے کیلئے کمیٹی کا اعلان کرتے ہیں تو داماد بازی لے جاتا ہے۔ (ن) لیگ میں 2 بیانیوں کے درمیان خلیج گہری کھائی میں بدل رہی ہے۔