اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن اراکین کی تقرری نہ ہونے سے ادارے کے اہم امور متاثر ہونے کا خدشہ ہے، بلدیاتی انتخابات اور اہم کیسز کی سماعت مؤخر ہونے کا امکان ہے۔
6 دسمبر کو چیف الیکشن کمشنر اپنے عہدے سے ریٹائر ہو جائیں گے، چیف الیکشن کمشنر کی ریٹائرمنٹ کے بعد الیکشن کمیشن غیر فعال ہو جائے گا۔ ذرائع کے مطابق سب سے پہلے انتخابی فہرستوں کی تیاری التوا کا شکار ہوگی، الیکشن کمیشن غیر فعال ہونے سے بلدیاتی حلقہ بندیوں سمیت انتخابی تیاریاں رک جائیں گی، تحریک انصاف اور دیگرسیاسی جماعتوں کیخلاف کئی مقدمات التوا کا شکار ہو جائیں گے۔