اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم نے دورہ سعودی عرب سے قبل ایران جانے کا فیصلہ کرلیا۔ عمران خان کا اتوار کو ایک روزہ دورہ ایران متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم ایرانی قیادت سے ملاقات کریں گے، عمران خان ایران سعودیہ کشیدگی پر بات کریں گے، وزیراعظم ایران سے سعودی عرب روانہ ہوں گے، عمران خان سعودی قیادت کو ایرانی قیادت سے ملاقات پر اعتماد میں لیں گے۔
وزیراعظم عمران خان دورہ ایران اور سعودی عرب میں مسئلہ کشمیر بھی اجاگر کریں گے۔