ننکانہ صاحب: (دنیا نیوز) شیخ رشید نے کہا ہے کہ معاملہ ٹھیک ہو جائے گا، فضل الرحمان اور دیگر سے رابطے جاری ہے، شہباز شریف وکٹ کے دونوں طرف نظر آ رہے ہیں۔
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا 23 یا 26 اکتوبر کو آزادی مارچ سے متعلق رائے دوں گا، شہباز شریف وکٹ کے دونوں طرف کھیل رہے ہیں، ان کو کہتا ہوں وکٹ کے ایک طرف کھیلیں، فضل الرحمن ڈنڈا بردار لوگ اسلام آباد لا کر دنیا کو کیا پیغام دینا چاہتے ہیں۔ پیپلزپارٹی کے شہزادے نے اپنی تحریک شروع کر دی ہے، پیپلزپارٹی کا شہزادہ مولیوں سے ڈرا ہوا ہے وہ اس طرف نہیں جائے گا۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کشمیر پاکستان کے لیے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے، پاک فوج ہر لمحہ کسی بھی جارحیت کا منہ ٹوڑ جواب دینے کے لیے تیار ہے، کرتار پور راہداری ایک سال میں مکمل کرنے پر وزیراعظم اور آرمی چیف مبارکباد کے مستحق ہیں، بابا گورونانک کے 550 ویں جنم دن پر آنے والے سکھوں کو خوش آمدید کہیں گے۔