سکھر: (دنیا نیوز) احتساب عدالت نے پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کے جسمانی ریمانڈ میں 6 روز کی توسیع کر دی، انہیں 21 اکتوبر کے روز عدالت میں دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں گرفتار پی پی رہنما خورشید شاہ کے جسمانی ریمانڈ میں 6 روز کا اضافہ کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ نیب نے 31 جولائی کو رکن قومی اسمبلی کے خلاف انکوائری کی منظوری دی تھی جس کے بعد ان کے خلاف باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔
نیب ذرائع کے مطابق خورشید شاہ اور ان کے اہلخانہ کے کراچی، سکھر اور دیگر علاقوں میں 105 بینک اکاونٹس موجود ہیں، پی پی رہنما نے اپنے مبینہ فرنٹ مین کے نام پر مختلف شہروں میں 83 جائیدادیں بھی بنائیں۔