مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کا 93 واں روز، عوام کی آزادی کے حق میں‌ ریلیاں

Last Updated On 05 November,2019 11:45 am

سرینگر: (دنیا نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی بربریت اور ظلم کا آج 93 واں روز ہے۔ بھارت کے وادی کے حالات کو نارمل دکھانے کے تمام حربے ناکام ہو رہے ہیں۔ کشمیریوں نے جبر اور پابندیوں کے باوجود آزادی ریلیاں نکالیں۔

کرفیو لاک ڈاؤن اور پابندیوں کا ایک اور روز، جگہ جگہ بھارتی فوجی تعینات ہیں، تعلیمی ادارے، دکانیں اور کاروباری مراکز بند ہیں۔ کشمیریوں کے جبری پابندیوں کے باوجود حوصلہ بلند ہیں۔ کشمیریوں نے بھارت اور قابض فوج کے خلاف اور آزادی کے حق میں احتجاجی مظاہرے کیے۔ نوجوانوں نے بھارتی فوج پر پتھراو کیا جبکہ بھارتی فوج نے ایک مرتبہ پھر پیلٹ گنز سے فائر کئے جبکہ آنسو گیس کے شیلز بھی استعمال کئے۔ واضح رہے کہ عالمی براداری کی بھارتی مظالم پر خاموشی بڑا المیہ ہے۔