لاہور: (دنیا نیوز) سابق وزیراعظم نواز شریف کو 16 روز بعد سروسز ہسپتال سے جاتی امرا منتقل کر دیا گیا، رہائشگاہ پر خصوصی میڈیکل یونٹ قائم کر دیا گیا، ضرورت پڑنے پر شریف سٹی کا میڈیکل بورڈ سرکاری ڈاکٹرز سے رابطہ کرے گا۔
نواز شریف کی سروسز ہسپتال سے منتقلی کے موقع پر لیگی کارکن بھی ہسپتال کے باہر موجود تھے، نوازشریف ہسپتال کی عمارت سے نکل کر خود چل کر باہر آئے اور ایمبولینس میں بیٹھے۔ نواز شریف کو دیکھتے ہی لیگی کارکنان نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور ان کے حق میں نعرے بازی کرتے رہے۔ اس موقع پر مریم نواز، شہباز شریف اور ان کی والدہ شمیم اختر بھی ہمراہ تھیں۔
Former PM #NawazSharif transferred under care of a Special Medical Board formed by Sharif Medical City for further management.
— Dr. Adnan Khan (@Dr_Khan) November 6, 2019
A specialised HDU is established for this purpose which is appropriately equipped & staffed 24/7.
His condition remains unstable.
(Platelet count 26K). pic.twitter.com/uH3n5peidM
دریں اثنا نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کی احتساب عدالت سے رہائی کی روبکار جاری ہونے کے بعد ضمانت پر رہا کر دیا گیا، جیل عملے نے ہسپتال جا کر مریم نواز سے دستخط کروائے، انہیں چودھری شوگر ملز کیس میں ایک ایک کروڑ کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت ملی۔