اسلام آباد: (دنیا نیوز) فواد چودھری نے کہا ہے کہ جالندھر میں فصلوں کا جلایا جانا سموگ کا باعث بن رہا ہے، پنجاب کی سرحد کے دونوں اطراف کے ماحول کیلئے تباہ کن ہے۔
وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا فصل کے ویسٹ کو ضرورت پڑنے پر بطور ایندھن استعمال کیا جا سکتا ہے، بھارتی پنجاب حکومت کی مدد کرسکتے ہیں۔
Crop burning in Jallender is playing havoc with environment on both sides of Punjab border, We can help Indian Punjb Govt to use a machine solution to turn crop waste into a burning billet, that can be used as fuel when needed #Sciencehelps
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) November 7, 2019
یاد رہے گزشتہ رات لاہور کا اوسطاً ایئر کوالٹی انڈیکس 580 تک پہنچ گیا، شہر کا سب سے آلودہ ترین علاقہ علامہ اقبال ٹاؤن ہے جہاں فضاء کا ایئر کوالٹی انڈیکس 732 پر پہنچ گیا، پنجاب اسمبلی اور ملحقہ علاقوں میں 731 ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔
اسی طرح اپر مال 647، لوئر مال 457 اور ڈی ایچ اے میں 401 اے کیو آئی ریکارڈ ہوا، کینال روڈ پر 376، کوٹ لکھپت 362 ایئرکوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔ فضا میں بدترین سموگ کی وجہ سے شہریوں کو آنکھوں کی شدید جلن اور سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے۔