آرمی چیف سے نیٹو ڈی جی انٹرنیشنل ملٹری سٹاف کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو

Last Updated On 07 November,2019 02:16 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے نیٹو کے ڈی جی انٹرنیشنل ملٹری سٹاف نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، جنرل ہانس نے خطہ میں امن و استحکام کیلئے پاک فوج کے کردار کو سراہا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی نیٹو کے ڈائریکٹرجنرل انٹرنیشنل ملٹری سٹاف سے ملاقات ہوئی جس کے دوران خطے میں سکیورٹی سے متعلق مشترکہ کاوشوں سمیت دیگر امور زیرغور آئے۔ آرمی چیف نے افغانستان میں قیام امن سے متعلق اپنے عزم کو دہرایا اور ہر طرح کے تعاون کا یقین دلایا۔

جنرل ہانس نے دہشتگردی کے خلاف جنگ کے دوران پاک فوج کی بے مثال قربانیوں کو سراہا اور پیشہ وارانہ کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے باہمی چیلنجز سے متعلق مشترکہ اقدامات اٹھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔
 

Advertisement