اسلام آباد: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن نے میاں نواز شریف کو 4 ہفتوں کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کے فیصلے پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
ن لیگ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کیا گارنٹی دی جا سکتی ہے کہ نواز شریف چار ہفتوں میں صحت یاب ہوں گے یا نہیں؟ وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی کو جن امور سے آگاہ کیا جا چکا ہے، پھر وہی معاملات اٹھائیں گے۔
مسلم لیگ ن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ضمانتی بانڈز عدالتوں میں جمع کرائے جا چکے ہیں، حکومت پھر غیر قانونی مطالبات کر رہی ہے۔ حکومتی ذیلی کمیٹی کا فیصلہ سمجھ سے بالاتر ہے۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف نے شریف فیملی اور پارٹی کے سینئر رہنماؤں سے اس سلسلے میں مشاورت شروع کر دی ہے۔ پارٹی مشاورت کے بعد باضابطہ ردعمل جاری کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کے باہر جانے کیلئے کوئی سکیورٹی بانڈ نہیں دینگے، شریف فیملی ڈٹ گئی