اسلام آباد: (دنیا نیوز) عطا تارڑ نے کہا ہے کہ عدالت میں مچلکے جمع کرا دیئے، ضمانت ہوگئی، اب کون سا سیکیورٹی بانڈ، کچھ نہیں ملے گا۔
شہباز شریف کے نمائندے عطا تارڑ نے ذیلی کمیٹی کو فیصلے سے آگاہ کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی ضمانت پر دو عدالتوں میں ضمانتی مچلکے جمع کرا چکے ہیں جس کے بعد زر ضمانت کی ضرورت نہیں۔ نون لیگ کے مطابق عدالتی فیصلے کے بعد شرائط رکھنا غلط ہے، حکومت نے حد سے تجاوز کیا۔
یاد رہے ذیلی کمیٹی کی جانب سے سابق وزیراعظم کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے سیکیورٹی بانڈز کی شرط رکھی گئی ہے۔ کیس کی مالیت کے برابر رقم یا پراپرٹی جمع کرانے کے مطالبے پر ڈیڈلاک پیدا ہوا، مسلم لیگ نون نے مطالبے کو ماننے سے انکار کر دیا۔