پاکستان میں اونچے ریٹ، گردوارہ گرو نانک آنیوالے یاتری ٹماٹر بھارت سے خرید لائے

پاکستان میں اونچے ریٹ، گردوارہ گرو نانک آنیوالے یاتری ٹماٹر بھارت سے خرید لائے

کرتا پور میں باباگرونانک کے لنگر میں اب مشرقی پنجاب سے آئے ٹماٹر استعمال ہوں گے، سکھ یاتریوں کا کہنا ہے ٹماٹر بھارت میں 20 روپے کلو اور پاکستان میں چار سو روپے فروخت ہو رہا ہے۔ ٹماٹر بیچنے کے لیے نہیں بلکہ لنگر میں حصہ ڈالنے کے لیے لائے ہیں۔

یاتری ادرک، سبز مرچ، لہسن اور پیاز بھی لائے تھے، آنے والوں کا کہنا تھا ان کے لائے ہوئے ٹماٹر، سنگتوں کو مزے دار کھانوں کی فراہمی کا ذریعہ بن رہے ہیں۔ ہم دنیا بھر سے باباگورونانک کیلئے تحائف لاتے ہیں۔

کینیڈا سے آئے ایک یاتری نے کہا پاکستان میں گردواروں کی مثالی دیکھ بھال کی جاتی ہے۔ ملائیشیا سے آئے سریندر سنگھ نے کہا پاکستان نے کرتارپور راہداری بنا کر محبت کا پیغام دیا ہے۔

سردار سرشین سنگھ نے کہا کرتارپور راہداری سے دونوں ممالک میں مثبت تعلقات فروغ پائیں گے، ملائیشیا، کینیڈا، فرانس، اٹلی اور بھارت سے آئے سکھ یاتریوں نے کرتار پور راہداری کھولنے پر پاکستان کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔