آرمی چیف جنرل باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی ملاقات

Last Updated On 13 December,2019 05:24 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاک فوج کے سربراہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اس ملاقات میں افغان مصالحتی عمل پر بات چیت کی گئی اور خطے کی سیکیورٹی کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ٹویٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس ملاقات میں امریکی سفیر پال جونز بھی موجود تھے۔

Advertisement