اسلام آباد: (دنیا نیوز) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سانحہ پشاور کے حوالے سے کہا ہے کہ آج کے دن ہم عہد کرتے ہیں کہ ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی اور انتہا پسندی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سانحہ اے پی ایس پشاور کی پانچویں برسی پر پیغام میں کہا ہے 5 سال قبل اے پی ایس کے ننھے فرشتوں اور اساتذہ کے قتل عام کو قوم کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔ اس دن کو یاد کر کے کوئی اپنے آنسو نہیں روک سکتا۔
انہوں نے کہا کہ اس دن کی یاد میں، ہم اس عہد کا اعادہ کرتے ہیں کہ ہم ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی اور انتہا پسندی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔