پولیس اور حساس اداروں کی مشترکہ کارروائی، پشاور دھماکے کا ملزم گرفتار

Last Updated On 18 December,2019 07:39 pm

پشاور: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ حساس اداروں کیساتھ مشترکہ کارروائی میں گزشتہ دنوں پشاور میں ہونے والے دھماکے کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم اکرام اللہ ہائیکورٹ کے باہر دھماکے میں ملوث اور افغانستان کا رہائشی ہے۔ ملزم 12 دسمبر کو چمن کے راستے پشاور پہنچا تھا اور حاجی کیمپ اڈا کے قریب ہوٹل میں قیام کیا۔

ملزم نے یہ دھماکا بھاری رقم ک عوض اور کالعدم تنظیم کی ایما پر دھماکا کیا۔ دھماکے کیلئے جان بوجھ کر 16 دسمبر کا انتخاب کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور ہائیکورٹ کے باہر رکشے میں دھماکہ، پولیس اہلکار سمیت 11 افراد زخمی

یاد رہے کہ 16 دسمبر کو پشاور ہائیکورٹ کے باہر رکشے میں ہونے والے زوردار دھماکے میں پولیس اہلکار سمیت 11 افراد زخمی ہو گئے تھے۔ اس دہشتگردی کیلئے 4 سے 5 کلوگرام بارودی مواد استعمال کیا گیا تھا۔ سی سی پی او کے مطابق دھماکہ 12 بج کر 5 منٹ پر ہوا۔

دھماکے کی تحقیقات کے لیے کاؤنٹر ٹیررازم کے ڈی آئی جی کی سربراہی میں انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔