لاہور کے علاقے سمن آباد میں سلنڈر دھماکا، 12 افراد زخمی

Last Updated On 26 December,2019 10:14 pm

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور کے علاقے سمن آباد میں قائم ایک ہوٹل میں سلنڈر دھماکے سے 12 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں اور قانون نافذ کرنے والے ادارے فوری طور پر حرکت میں آتے ہوئے موقع پر پہنچے اور علاقے کو سیل کر دیا۔

امدادی ٹیموں نے سلنڈر دھماکے میں زخمی افراد کو ایمبیولینسوں کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے جبکہ سیکیورٹی کے پیش نظر پولیس کی بھاری نفری جائے حادثہ پر موجود ہے۔