میرپور ماتھیلو: تیز رفتار مسافر کوچ کی ٹرک سے ٹکر، 2 افراد جاں بحق، 8 زخمی

Last Updated On 25 December,2019 09:50 am

میرپور ماتھیلو: (دنیا نیوز) ڈھرکی قومی شاہراہ نارو واہ پل کے مقام پر مسافر کوچ گنے کے کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی، حادثے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ دو بچوں اور خواتین سمیت آٹھ افراد زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

حادثے کے بعد ڈرائیور اور کلینر دونوں فرار ہو گئے، 2 افراد مشتاق احمد اور محمد نعیم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ھو گئے، ان کا تعلق لیاقت پور سے ہے۔ زخمی ہونے والے افراد کا تعلق رحیم یار خان، لیاقت پور، صادق آباد سے بتایا جا رہا ہے۔

ٹریفک پولیس کہ مطابق حادثہ ٹرک ڈرائیور اور کوچ ڈرائیور کی غلطی سے پیش آیا، مسافر بس کراچی سے صادق آباد جا رہی تھی۔