کراچی: (دنیا نیوز) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ فروری تک نمائش چورنگی کو ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے گا، گرین لائن بس منصوبے کا انڈر گراؤنڈ راستہ مکمل ہو رہا ہے۔
گورنر سندھ عمران اسماعیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا گرین لائن منصوبہ تاخیر کا شکار نہیں ہوا، گرین لائن منصوبے کے لیے 7 فروری تک موقع دیں، گرین لائن بس منصوبے میں وفاق کا کام انفراسٹرکچر پورا کرنا تھا، گرین لائن بس میں وفاق نے اپنا کام پورا کرلیا۔
عمران اسماعیل کا کہنا تھا سندھ حکومت نے اورنج لائن چلانے کیلئے وفاق سے رابطہ کیا، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کی ملاقات خوش آئند ہے، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کے درمیان ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے، جو میری شکایت لگانا چاہتا ہے ضرور لگائے، مجھے صدر مملکت اور وزیراعظم کا اعتماد حاصل ہے۔