خاص حکمت عملی کے ساتھ پاک فوج کو ٹارگٹ کیا گیا: فواد چودھری

Last Updated On 20 December,2019 04:29 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) فواد چودھری نے کہا ہے کہ یہ معاملہ پرویز مشرف کی ذات کا نہیں، خاص حکمت عملی کے ساتھ پاک فوج کو ٹارگٹ کیا گیا۔

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا پہلے دھرنا کیس میں فوج اور آئی ایس آئی کو ملوث کیا گیا، پھر آرمی چیف کے عہدے میں توسیع کو متنازع بنایا گیا، اب ایک فوج کے مقبول سابق سربراہ کو بے عزت کیا گیا۔

معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ اداروں میں ہم آہنگی ضروری ہے، بیرونی عناصر اور ان کے اندرونی آلہ کاروں کے مذموم عزائم ناکام ہوں گے، ملک کے روشن مستقبل کے خلاف سازشی عناصر کو شکست دیں گے۔

مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ فیصلے سے لوگوں کو تکلیف ہوئی، ملک کی حفاظت کیلئے لاکھوں سپاہی اپنے سپہ سالار کے کہنے پر گولی کھانے اور چلانے کیلئے تیار ہوتے ہیں، ایسا ظالمانہ فیصلہ مار شل لا کے دور میں بھی نہیں ہوا، سابق سپہ سالار کو کیسے غدار کہا جاسکتا ہے۔
 

Advertisement