اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ کچھ عرصہ پہلے میں نے تجویز دی تھی کہ ہانگ کانگ کی طرز پر ویڈیو کیمرہ پولیس کی یونیفارم کا حصہ ہونا چاہیے۔
انہوں نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ تاکہ پولیس ناکے پر ہونیوالی گفتگو رویہ اور کاروائی ریکارڈ کا حصہ بنے۔ مجھے خوشی ہے کہ موٹروے پولیس اور اسلام آباد پولیس اب اس طریقہ کار پر عمدرآمد کیلئے تیار ہے۔
کچھ عرصہ پہلے میں نے تجویز دی تھی کہ ہانگ کانگ کی طرز پر ویڈیو کیمرہ پولیس کی یونیفارم کا حصہ ہونا چاہئے تاکہ پولیس ناکے پرہونیوالی گفتگو رویہ اور کاروائ ریکارڈ کا حصہ بنے مجھے خوشی ہے کہ موٹروے پولیس اور اسلام آباد پولیس اب اس طریقہ کار پر عمدرآمد کیلئے تیار ہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) December 15, 2019
خیال رہے کہ شہریوں کی شکایات کو مدنظر رکھتے ہوئے ناکوں ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کی وردی پر ویڈیو کیمرہ نصب کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔یہ کیمرے ناکوں پر کھڑے پولیس اہلکاروں کے یونیفارم پر نصب کیے جائیں گے ابتدائی طور پر 20 کیمرے خریدے جائیں گئے جو اگلے دو ہفتوں تک باقاعدہ کام شروع کر دیں گے۔
ناکے پر موجود اہلکاوں کو باقاعدہ طور پر ان کیمروں کو استعمال کے بارے میں ٹریننگ دی جائے گی۔ یہ کیمرے جدید ترین ٹیکنالوجی سے منسلک ہوں گے۔
دوسرے مرحلے میں تھانوں تک یہ سہولت فراہم کر دی جائے گی۔ مستقبل میں ان کیمروں سے لا اینڈ آرڈر جیسے موقعوں پر بھی مدد حاصل کی جائے گی۔
کیمروں کو سیف سٹی پراجیکٹ کے ساتھ منسلک کیا جائے گا جس سے ناکوں پر کھڑے پولیس اہلکاروں اور شہریوں کی گفتگو کو ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے گا۔
عام طور پر شہریوں کو شکایت تھی کہ ناکے پر موجود اہلکاروں کا رویہ ان کے ساتھ اچھا نہیں ہوتا۔ عوامی شکایات کو دور کرنے کے لیے یونیفارم پر ویڈیو کیمرے نصب کیے جا رہے ہیں۔