اسلام آباد: (دنیا نیوز) فواد چودھری نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا الیکشن کمیشن کی تشکیل کے معاملے پر عدالت جانا بدقسمتی ہوگا۔
وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا اگر سیاستدان اتنے ناپختہ ہیں کہ الیکشن کمیشن کیلئے ایک شخص پر اتفاق نہیں کر سکتے تو وہ ملک کے بڑے مسائل پر کیا اتفاق رائے پیدا کریں گے، فریقین اپنی پوزیشن میں نرمی لائیں اور فیصلہ کریں۔