لاہور: (دنیا نیوز) فواد چودھری نے دعویٰ کیا ہے کہ الیکشن کمیشن ممبران کے ناموں پر اتفاق ہوگیا، چیف الیکشن کمشنر کے معاملے پر بھی جلد اتفاق رائے ہو جائے گا۔
وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا قومی ڈائیلاگ وقت کی ضرورت ہے، ملک کے تینوں بڑے اداروں کے سربراہان مل بیٹھیں، ڈائیلاگ میں نئے آنے والے چیف جسٹس گلزار احمد کو بھی شامل کیا جائے۔
فواد چودھری کا کہنا تھا کہ پاکستان کے سیاسی نظام میں اس وقت ارتعاش ہے، یوں لگ رہا ہے ادارے ایک دوسرے کے اختیار کے در پے ہیں، وزیراعظم، آرمی چیف اور چیف جسٹس چاہتے ہیں ادارے مضبوط ہوں، تینوں اداروں کے درمیان ایک قومی ڈائیلاگ ہونا چاہیے۔