اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے طلبہ یونین بحال کرنے کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پابندی جمہوریت مخالف عمل ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں فواد چودھری کا کہنا تھا کہ اس بات کو ہمیشہ یقینی بنانا چاہیے کہ طلبہ کی سیاست کو تشدد سے آزاد رہنا چاہیے۔
فواد چودھری نے کہا کہ طلبہ کی سیاست پر پابندی مستقبل کی سیاست کو محدود کرنے کے مترادف ہے، اسے ہموار کام کرنے کے لئے ضوابط متعارف کرائے جا سکتے ہیں۔
I fully support Restoration of students unions, ban on students unions is anti democratic,we can always ensure that students politics must remain violence free and regulations may be introduced for smooth functioning but ban on students politics amounts to limit future politics
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) November 29, 2019