اسلام آباد: (دنیا نیوز) فواد چودھری نے کہا ہے کہ آج یا کل چیف الیکشن کمشنر کے نام پر اتفاق ہو جائے گا، حکومت اور اپوزیشن میں ناموں پر کوئی ڈیڈ لاک نہیں، دونوں کی جانب سے بہت اچھے نام آئے ہیں۔
وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا تھا چیف الیکشن کمشنر کی ریٹائرمنٹ کے بعد 45 دن کا وقت ہوتا ہے، وزیراعظم نے جو وعدے کیے تھے ان کی اقساط آنا شروع ہوگئیں، امید ہے نواز شریف اور باقی لوگوں کی جانب سے بھی اقساط آجائیں گی، تمام افراد جلد اقساط ادا کریں تاکہ رونا دھونا ختم ہو۔