اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے رہنما پیپلز پارٹی شرجیل میمن کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے نیب کو گرفتاری سے روک دیا، انہیں پانچ لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔
جعلی اکاونٹس کیس میں پی پی رہنما شرجیل میمن کی عبوری ضمانت سے متعلق درخواست کی سماعت چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس لبنی سلیم پرویز نے کی، عدالت نے شرجیل انعام میمن کی گرفتاری سے روکتے ہوئے نیب کو نوٹس جاری کر دیا۔
شرجیل میمن کو عبوری ضمانت کے عوض 5 لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا گیا ہے جبکہ نیب سے اگلی سماعت پر جواب طلب کر لیا۔