اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہا ہے کہ ضمانت کے باوجود خورشید شاہ کو زیر حراست رکھنا غیر قانونی اقدام ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی پی رہنما خورشید شاہ کے مچلکے بھی جمع کرا چکے ہیں۔ یہ اقدام حکومت کے سیاسی انتقام کی ایک اور مثال ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیری رحمان کا کہنا تھا کہ عدالت خورشید شاہ کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے چکی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ضمانت کے لئے مچلکے بھی جمع کروا چکے ہیں۔ نیب نے اس وقت غیر قانونی طور پر خورشید شاہ کو حراست میں رکھا ہوا ہے۔