احتساب عدالت نے خورشید شاہ کا 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ دے دیا

Last Updated On 09 November,2019 06:37 pm

سکھر: (دنیا نیوز) سکھر کی احتساب عدالت نے نیب کی مزید جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے خورشید شاہ کا 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ دے دیا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما خورشید شاہ کا پانچ روزہ ریمانڈ پورا ہونے پر نیب کی ٹیم نے انہیں سکھر کی احتساب عدالت میں پیش کیا، خورشید شاہ کو سکھر کے این آئی سی وی ڈی ہسپتال سے ایمبولینس کے ذریعے عدالت لایا گیا، خورشید شاہ گذشتہ کئی روز سے دل کی تکلیف کے باعث سکھر کے این آئی سی وی ڈی ہسپتال میں داخل ہوئے تھے۔

عدالت میں پیشی کے موقع پر نیب پراسیکیوٹر نے ایک بار پھر خورشید شاہ سے شکوہ کیا کہ وہ تحقیقات کے حوالے سے تعاون نہیں کر رہے ہیں، نیب ان سے مزید تحقیقات کرنا چاہتی ہے، اس لیے ان کا مزید پندرہ روز جسمانی ریمانڈ دیا جائے کیونکہ نیب کو جو اب تک ریمانڈ ملا ہے اس میں سے آدھا وقت تو ہسپتال میں گزر گیا ہے۔

احتساب عدالت کے جج امیر علی مھیسر نے نیب کی مزید ریمانڈ دینے کی استدعا مسترد کر دی اور خورشید شاہ کو دوبارہ 24 نومبر کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔