سکھر: پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ بھی ہسپتال منتقل

Last Updated On 27 October,2019 05:25 pm

سکھر: (دنیا نیوز) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ کو بھی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، مکمل طبی معائنہ تک انہیں ہسپتال میں رکھا جائے گا۔

نیب کے زیر حراست خورشید شاہ کوطبی معائنہ کے لیے سکھر کے این آئی سی وی ڈی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں انچارج ڈاکٹر ندیم قمران کا چیک اپ کرکے رپورٹ مرتب کریں گے۔

خورشید شاہ کو پندرہ روزہ ریمانڈ ختم ہونے پر چار نومبر کو عدالت پیش کیا جائے گا۔ گزشتہ پیشی پر عدالت نے انہیں طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی تھی۔