سکھر: (دنیا نیوز) احتساب عدالت نے پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما خورشید شاہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 5 روز کی توسیع کر دی۔ عدالت نے نیب کو پیپلزپارٹٰ کے رہنما کو دوبارہ 17 دسمبر کو پیش کرنے اور ریفرنس پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں گرفتار خورشید شاہ کو 5 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پورا ہونے پر آج دوبارہ سکھر کی احتساب عدلت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے نیب کی 15 روزہ جوڈیشل ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے 5 روزہ ریمانڈ منظورکرلیا۔
عدالت نے ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر ہر صورت ریفرنس پیش کیا جائے۔ سماعت کے موقع پر پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی بڑی تعداد عدالت کے باہر موجود تھی۔