اسلام آباد: (دنیا نیوز) قومی احتساب بیورو (نیب) نے پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید سے تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
نیب نے اس سلسلے میں چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)، فیڈرل انوسٹی گیشن (ایف آئی اے) کے ڈائریکٹر جنرل اور سیکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان )ایس ای سی پی) کے چیئرمین کو خط لکھ دیا ہے۔
قومی احتساب بیورو (نیب) نے تینوں قومی اداروں سے وائٹ کالر کرائم کے ماہر تفتیشی افسر مانگتے ہوئے کہا ہے کہ خورشید شاہ کیس کی تحقیقات کیلئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بنانی ہے۔ ریفرنس دائر کرنے سے پہلے جے آئی ٹی تحقیقات ضروری ہیں۔