اسلام آباد: (دنیا نیوز) رضا ربانی نے کہا ہے کہ خصوصی عدالت کے پیرا 66 کی حمایت نہیں کی جا سکتی، فیصلے سے متعلق متاثر افراد کیلئے قانونی راستہ موجود ہے۔
رہنما پاکستان پیپلزپارٹی رضا ربانی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکومت عدلیہ کے خلاف منظم مہم چلانے سے باز آ جائے، آئین کی خلاف ورزی کرنیوالے شخص کو سراہنے کی کوشش کی جا رہی ہے، آئیینی عمل اور جمہوری اداروں کو پامال کرنے والے شخص کی تعریف کی جا رہی ہے، متاثرہ شخص خصوصی عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل کر سکتا ہے۔