اسلام آباد: (دنیا نیوز) خبریں لیک ہونے کے خدشے کے پیش نظر وزارت داخلہ کے افسران کے لئے سوشل میڈیا کا استعمال بند کر دیا گیا، وزارت داخلہ، ماتحت اداروں کے عملے کی میڈیا سے بات پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی۔
افسران کو سوشل میڈیا پر موقف دینے سے بھی روک دیا گیا، وزارت داخلہ و ماتحت اداروں کا موقف سیکرٹری داخلہ کی تحریری اجازت سے مشروط کر دیا گیا۔ وفاقی پولیس، نادرا، ایف آئی اے، سیکرٹری داخلہ کی اجازت کے بغیر موقف نہیں دے سکیں گے۔
سول ڈیفنس، ایف سی اور رینجرز کو بھی ادارے کا موقف دینے سے پہلے تحریری اجازت لینا ہوگی۔ وزیرداخلہ کے احکامات کی روشنی میں افسران و اہلکاروں پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔