اسلام آباد: (دنیا نیوز) فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بیرونی عناصر اور ان کے اندرونی آلہ کار ملک کو عدم استحکام اور اداروں کو کمزور کرنے کے مذموم عزائم میں ناکام ہوں گے۔
معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے روشن مستقبل کے خلاف سازشی عناصر کو شکست دیں گے، ملک کے تمام اداروں میں ہم آہنگی اور باہمی اعتماد وقت کی اہم ترین ضرورت ہے، ادروں کی مضبوطی ملکی ترقی، اور عوامی فلاح کیلئے ناگزیر ہے۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا وزیراعظم عمران خان اور عسکری قیادت ملک کو درپیش چیلنجز سے نکال رہے ہیں، ملک معاشی استحکام اور ترقی کی منزل پر گامزن ہے۔