اسلام آباد: (دنیان یوز) فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان 30 لاکھ مہاجرین کی میزبانی کر رہا ہے، 40 سال سے افغان مہاجرین کی میزبانی پر پاکستانی قابل تعریف ہے۔
معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویت کرتے ہوئے کہا وزیراعظم نے بے وسیلہ مہاجرین کے مسائل پر روشنی ڈالی، عمران خان کے خطاب سے مہاجرین کی مشکلات کا دنیا کو ادراک ہوا،مہاجر بننے پر مجبور ہونیوالے حالات کا خاتمہ کرنا ہوگا، وزیراعظم نے کشمیر پر بھارتی قبضے سے متعلق دنیا کو آگاہ کیا، بھارت کو غیر انسانی اقدامات سے روک کر بحران سے بچا جاسکتا ہے۔