'وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب تعلقات نئی بلندیوں تک پہنچانے کے عزم کا آئینہ دار ہے'

Last Updated On 15 December,2019 01:36 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ سعودی عرب دونوں ممالک کی قیادت کے دو طرفہ تعلقات نئی بلندیوں تک پہنچانے کے عزم کا آئینہ دار ہے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب دونوں ممالک کے مابین اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو مزید مضبوط اور دیرینہ برادرانہ تعلقات کو تقویت دے گا۔ سعودی عرب نے آزمائش کی ہر گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو مقبوضہ جموں و کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ دونوں رہنماؤں کا کشمیر کاز کو او آئی سی کے پلیٹ فارم اور دیگر ذرائع سے تقویت دینے پر تبادلہ خیال نہایت خوش آئند ہے۔ مسئلہ کشمیر پر سعودی عرب کی حمایت کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ پاکستان دنیا بھر میں سیاحت کے لئے ایک حسین اور پرکشش منزل بن کر ابھر رہا ہے۔ شعبہ سیاحت میں سعودی تعاون کی پیشکش کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

 

Advertisement